ذرائع: ریاست کیرالا کے ضلع کوٹائم میں برڈفلو سے متاثر ہونے کی وجہ سے کئی مرغیاں اور بطخیں تلف کردی گئی ہیں۔ حکام نے احتیاطی اقدامات میں تیزی پیدا کردی ہے۔ کوٹائم میں زائداز 6ہزار مرغیوں کو علحدہ کردیا گیا ہے تاکہ اِس مہلک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ویچور، نندور اور ارفاکورا میں ہفتہ کے دن 6ہزار
سے زائد مرغیاں ہلاک ہوگئیں جن میں زیادہ ترکی موت برڈفلو سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کئی بطخیں بھی ہلاک ہوئی ہیں۔ کوٹائم ضلع انتظامیہ کے مطابق نندور میں 2753، ارپوکرا میں 2975 بطخیں ہلاک ہوئیں۔ لکشادیپ انتظامیہ نے جزیرہ سے مرغیوں کی سربراہی پر امتناع عائد کردیا ہے؛ کیونکہ کیرالا میں برڈفلو پھوٹ پڑا ہے۔